12 ستمبر 2014 - 13:26
سعودی عرب میں اجلاس؛ دھشتگردی کو کیسے روکیں؟

سعودی عرب کے شہر جدہ میں مشرق وسطی میں دہشت گردی کے سدباب کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس، شروع ہوگیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس آج جدہ میں، امریکہ، عراق، اردن،مصر، ترکی،اورخلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں سعودی عرب، بحرین، امارات، قطر، عمان اور کویت کی شرکت سے شروع ہوگيا ہے۔ یہ اجلاس، علاقے میں دہشت گردی سے مقابلے کی راہوں کا جائزہ لینے کے لئے امریکی صدر بارک اوباما کی تجویز پر منعقد ہوا ہے۔اوباما نے کل کہاہے کہ وہ شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے کرنے ميں کوئی تامل نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ، ترکی اوربعض عرب ممالک خاص طور پر سعودی عرب اور قطراس سے قبل تک، اور شام کے تین سالہ بحران کے دوران اس ملک میں حکومت سے برسر پیکار دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد وحمایت کررہے تھے لیکن دہشت گرد گروہ داعش سے ان ملکوں کو بھی لاحق خطرات کے سبب، اب یہ ممالک اس گروپ کے ساتھ مقابلے کی سوچ رہے ہيں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲